کھاریاں کی خبریں 22/11/2014

Kharian

Kharian

کھاریاں (جی پی آئی) گلیانہ روڈ کے تاجر خواجہ جاوید قتل کیس کا اصل ملزم کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری پرSHOتھانہ کھاریاں صدر شاہد تنویر نقوی اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیںDPOگجرات سربراہی اور DSPکھاریاں ملک منظور اعوان کی قیادت میں ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے ان خیالات کا اظہار مشترکہ طور پر سینئرنائب صدر ٹریڈیونین گلیانہ روڈ کھاریاں چوہدری بشیرا حمد اور چوہدری عبدالحکیم نے کیا انہوں نے کہا کہ تاجر خواجہ جاوید اقبال قتل کیس اصل اور خطرناک ملزم بلندی کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) حکومتی احکامات کھوہ کھاتے جگہ جگہ غیر قانونی تیل،پیٹرول ایجنسیاں قائم کردی گئیں جگہ جگہ پر سرعام کھلا پیٹرول فروخت کیا جارہا ہے95فی لیٹر حاصل کر کے110 روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے خصوصی طور پر دیہاتوں میں اور لنک روڈ پر قائم آٹو کی دکانوں بلکہ کچھ کریانہ والو ں نے بھی کھلا پیٹرول کولڈڈرنک کی پلاسٹک بوتلوں میں بھر کر رکھا ہوا ہے اورسرعام پٹرول فروخت کرتے ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں گذشتپ روز وہاڑی میں کھلے پیٹرول فروخت کرنیوالا دکان پر آگ لگنے سے جہاں دکان خاکستر ہوئی وہاں2جانیں بھی لقمہ اجل بن گئیںایسا نہ ہو کے اہل علاقہ میں بھی کوئی ایسا المناک المیہ نہ ہو انتظامیہ فوری نوٹس لے عوامی حلقے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے کامیاب جلسے کے حکمرانوں کے پائوں تلے زمین نکال دی نواز، زرداری گٹھ جوڑ جلد اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے 30 نومبر مک مکا کی سیاست کا آخری دن ثابت ہو گا بوکھلاہٹ کے شکار حکمرانوں عمران خان کو ہراساں کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے لگے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کھاریاں کے نائب صدر چودھری فرحان احمد اورراہنماPTIچودھری وقاص مجید نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لاڑکانہ میں کامیاب جلسے سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان کے غیور اور محب وطن عوام تبدیلی چاہتے میں موجودہ گٹھ جوڑ اور مک مکا کی سیاست سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تحریک انصاف کے کامیاب جلسے نے حکمرانوں کے پائوں تلے زمین نکال دی ہے تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے خائف ہو کر حکمران 30 نومبر کے جلسے کو روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے عمران خان کو ہراساں کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کا دن غریب اور غیور پاکستانی اور حق و سچ کی فتح کا دن ہو گا گٹھ جوڑ اور مک مکا کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائیگی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سرفروش وقت کے فرعونوں کے ساتھ ٹکرانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اب دنیا کی کوئی طاقت تحریک انصاف کا راستہ نہیں روک سکتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)چوہدری مختارڈھل کی قیادت میں یوسی سہنہ سے قافلہ30نومبر دھرنے میں شرکت کر یگا ہم چوہدری مختا رڈھل کی قیادت میںڈھل ہائوس سے ہزاروں افراد کے قافلے کے ہمراہ روانہ ہوں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار چیئرمین یوسی چوہدری جاوید سہنہ نے یا انہوں نے کہا کہ ڈھل ہائوس سے اس قبل بھی ضلع گجرات سے بڑے قافلے نکلے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)صحافی جبارساگر اور آصف چوہان نے الگ الگ یونین آف جرنلسٹس تحصیل کھاریاں کے بانی ارکان کے اعزاز میں ظہرانے دئیے اس موقع پر سیدتنویرنقوی،لالہ الیاس لڈر،اعجاز مرزا،عبدالعزیزگوندل شامل تھے یہ ظہرانے صحافی جبارساگر حملہ کیس میں نمایاں کردارادا کرنے پر دئیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)گوجرانوالہ میں آج ہونے والا جلسہ بھی جہلم کی،گجرات اور لاڑ کانہ طرح کا کامیاب ہوگا بھرپورانداز میں شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار نوجوان راہنماPTIتحصیل کھاریاں چوہدری ذیشان اختر حقیقہ نے کیا انہوں نے کہا کہ ہم سید نورالحسن شاہ کلیوال کی قیادت میںPTIکو منظم کررہے ہیں آج گوجرانوالہ اور30نومبر کے اسلام آباد دھرنے میں یوسی دھوریہ اور مرالہ سے بڑے قافلے کے ہمراہ شرکت کریںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)مورخہ28نومبر بروز جمعة المبارک بعدازنماز عشاء محلہ رفیق پورہ میں عظیم الشان محفل حسن نعت کا انعقاد کیا جائیگا جس کی نگرانی ٹیچر عدیل جبکہ سرپرستی محمداقبال ظفر کرینگے اس موقع پر تلاوت قاری سلامت چشتی،نقابت محمد عمران چشتی سرانجام دیں گے اس موقع پر محمد کامران ظفر فاروقی،محمدزین علی فاروقی،حیدر علی فاروقی،محمد نصیر احمداور قاری عمر نعت پیش کریں گے جبکہ خصوصی خطاب غازی ثاقب شکیل جلالی اور مفتی محمدعبدالرحمن نعیمی کا ہوگا اس محفل کا اہتمام انجمن غلامان مصطفی اینڈ ثقلین نعت وقرات اکیڈمی پنجاب کریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)انجمن تاجران جی ٹی روڈ کھاریاں کے وفد کی اے سی کھاریاںافشاںرباب سے ملاقات باہمی امور تبادلہ خیال کیا گیا وفد کی قیادت سرپرست محمد منیر سیٹھی نے کی اس موقع پر سینئر نائب صدر راجہ کاظم،جنرل سیکرٹری حسن منیر اور دیگر موجود تھے وفد نے اے سی کے اقدامات کی حمایت کی اور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔