دبئی (جیوڈیسک) سوڈان کی عبوری فوجی کونسل نے دارلحکومت خرطوم میں رات گئے ہونے والے مظاہروں میں ملڑی پولیس کے ایک افسر سمیت دو عام شہری گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے۔
ایک بیان میں کونسل نے الزام عائد کیا کہ سیاسی مفاہمفت سے نالاں گروہ نے مظاہرے کے مقام پر فائرنگ کی اور تشدد پر اکسایا۔
اس سے قبل برطانوی خبر رساں ادارے ’’رائیٹرز‘‘ نے بتایا تھا کہ پیر کے روز خرطوم میں دیئے جانے والے احتجاجی دھرنے کے قریب والی فائرنگ میں کم سے کم 10 افراد زخمی ہوئے۔ مقامی ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے۔
خرطوم کے وسطی علاقے سے فارئنگ کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔ فائرن کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب سیکیورٹی اور نیم فوجی دستوں کا مظاہرین کے ساتھ اس وقت تصادم ہوا جب مظاہرین سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر رہے تھے۔