لاہور (جیوڈیسک) خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ہم نے قرآن وسنت کو اہمیت نہیں دی انگریز کے قانون کو اہمیت دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ دیکھنے کی بات یہ ہے کہ کیا ہم اپنے کالجز اور یونیورسٹیوں میں قرآن کو بطور قانون پڑھاتے ہیں، ہمارے ہاں انگریز کا قانون پڑھایا جاتا ہے جس میں قرآن وسنت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
یہ فریب دیا گیا ہے کہ قرآن وسنت سپریم لا ہے، اسلام میں شوریٰ کا تصور ہے موجودہ جمہوریت غیر شرعی ہے، اگر شریعت نافذ کرنا چاہیں تو 2 گھنٹے لگتے ہیں نہ چاہیں تو 60 سال میں بھی نہیں نافذ ہوسکتی۔
انگریزی قانون میں 15،15 سال مقدمات چلتے ہیں لیکن اسلامی نظام میں فوری انصاف کی تاکید کی جاتی ہے یا پھر قصاص ودیت کا قانون ہے، پوری دنیا میں کہیں بھی اسلامی قانون نافذ نہیں ہے۔ ہم کسی کو بھی کافر قرار نہیں دے رہے میں یہ سمجھتا ہوں کہ مسلمان جماعتوں کا آپس میں تصادم ہے۔