اسلام آباد (جیوڈیسک) خورشید شاہ پر غصہ نکالتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ان کو رنگ باز قرار دے دیا، خواجہ آصف نے دل کی بھڑا س نکالتے ہوئے ایک طرف نہال ہاشمی کے بیان کی مذمت کی اور دوسری جانب یہ بھی کہہ دیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے تین نسلوں کا جواب دیا ہے، نون لیگ کے گلے میں قانونی اور آئینی طور پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے۔
وزیر دفاع نے قائد حزب اختلاف کو “رنگ باز” کہہ کر پکارا تو سپیکر نے مداخلت کی، خواجہ آصف نے کہا کہ آپ رولنگ دے دیں، ورنہ میں ان لوگوں کو رنگ باز ہی کہوں گا۔
خواجہ آصف نے استفسار کیا کہ پیپلز پارٹی۔ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو کیوں نہیں پکڑتی؟ ان کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو اپنی پارٹی کی پنجاب میں خبر لینی چاہئے۔