خواجہ آصف کی رہائی کا حکم جاری
Posted on June 24, 2021 By Majid Khan اہم ترین, لاہور, مقامی خبریں
Khawaja Asif
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کی ضمانت منظور کی تھی۔
لاہور ہائی کورٹ نے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض خواجہ آصف کی ضمانت منظور کی تھی۔
یاد رہے کہ خواجہ آصف کو 29 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ خواجہ آصف نے درخواست ضمانت 27 مارچ 2021 کو دائر کی تھی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com