خواجہ آصف کا ٹریکٹر ٹرالی کہنا کٹہرے میں لے آیا
Posted on November 21, 2016 By Zulfiqar Ali اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Khawaja Asif and Shireen Mazari
اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خواجہ آصف کی جانب سے شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہنے سے شروع ہونے والا جھگڑا قومی اسمبلی سے عدالت پہنچ گیا۔
ٹر یکٹر ٹرالی کہنے پر خواجہ آصف کے خلاف شیریں مزاری کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔
جسٹس شوکت عزیز اور جسٹس محسن پر مشتمل بینچ نے درخواست گزار شیریں مزاری اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کو 8دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔
اس سے قبل عدالت عالیہ کے سنگل بینچ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی تھی۔