تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم چلیں..! ایک لمبے عرصے بعد اپنے اندر ہی سے کسی میں یہ ہمت پیدا ہو ئی اور وہ آگے بڑھ کر دنیا کی طرف سے مسلسل دِکھا ئے جا نے والے (ایسے ویسے جیسے بھی )آئینے کو تسلیم کرتے ہوئے تبتے صحرا میں اُمید کی روشن کرن بن کر اُبھرا ہے یہ محب وطن شخص دنیا کے بتا ئے جا نے والے خدشات کو مصلحتاََ ہی سہی مگر اَبھی تک اپنی بات پر قا ئم ہے اور وہ عظیم شخص وفاقی وزیر خارجہ خوا جہ آصف ہیں جو اندر او باہر سے انگنت ہونے والی اچھی بُری تنقیدوں کے باوجود اپنا گھر ٹھیک کرنے کے بیان پر قا ئم ہیں ،اور یہ اِس پر قا ئم کیو ں نہ ہوں؟کیو نکہ خواجہ آصف یہ با ت اچھی طرح جا نتے ہیں کہ ایک لمحے کو دوسروں کے خاطر ہی اُن کی بات ما ن لی جا ئے اور اپنا گھر بھی ٹھیک کرلینے میں کیا حرج ہے؟وہ یہ بھی جا نتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اپنے گھر میں ایسا ویسا کچھ ہوتا ہے ؟ تو سا منے والا تب ہی انگلیاں اُٹھاتا ہے اور جب مسلسل اِس کی انگلیاں نظر انداز کی جا ئیں تو پھر مدِمقابل اپنی اُنگلیاں اُٹھا تے اُٹھا تے کبھی اپنا ہا تھ اُٹھا نے کی بھی ہمت کر بیٹھتا ہے اِس لئے خوا جہ آصف یہ سمجھتے ہیں کہ قبل اِس کے کہ سا منے والے کی ہم پر ہا تھ اُٹھا نے کی ہمت پیدا ہو،ہمیں اپنا گھر سب سے پہلے ٹھیک کرلینا بہتر ہوگا اور اَب یقینا وہ وقت آگیا ہے کہ ہر صُورت میں ہمیں اور ہمارے سِول اور عسکری اداروںاور عوام کو بھی با ہم متحد و منظم ہو کر ایک پیچ پر آتے ہوئے اپنا گھر ضرور ٹھیک کرنا ہوگا ور نہ؟ ہم نہ اِدھر کے ہو ں گے اور نہ اُدھر کے۔
بہر حا ل ،کیا پاکستان برکس اعلامیہ کا ٹھیک طرح ازالہ کرنے کی پوزیشن میں ہے؟؟ یا اِسے ابھی برکس اعلامیہ پر گول گھوما کر باتیں کرنے کی ضرورت باقی ہے؟جبکہ اَب وقت آگیاہے کہ ہمیں ہر حال میں صاف گوئی کا راستہ اپناتے ہوئے اپنی پوزیشن دنیا کے سامنے لازمی رکھنی ہوگی ہم ورنہ بہت سے دیکھی اَن دیکھی مشکلات اور پریشانیوں کا شکارہوتے چلے جا ئیں گے،وفاقی وزیرخارجہ اپنے گھر (پاکستان ) کی اپوزیشن دنیا کے سا منے واضح کرنے کے لئے دوست مما لک سے مسلسل را بطے میں ہیںاور پوری کو شش میں ہیں کہ پاکستان کی بہت سے حوالوں سے دنیا کے نزدیک پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کا ازا لہ کر نے کے لئے متحرک ہیںاور اُمید ہے کہ اِن کی ظاہر اور باطن کاوش کے اچھے نتا ئج اخذ ہوں گے۔
تاہم کیا اَب یہ دِن اور یہ وقت بھی آناباقی تھاکہ ہما رے دوست بھی ہمیں یہ کہنے لگیں گے کہ خود کوسُدھارو؟،یہ وہ لمحہ ہے کہ جب ہمیں خود یہ سوچناہوگا کہ ہم نے ایسا کیا اپنے دوستوں سے چھپایاکہ وہ بھی ہندوستانی اور امریکی بہکا وے میں آکر ہمیں کہیں کہ ہم اِن کے مطالبے پر فوری عمل کریں تو ہم پر اِن سب ہوں کا اعتماد اور اعتباربحال ہوگا ورنہ؟شاید اَب اِن کے اورہمارے درمیان اعتماد اور اعتبار کا جو رشتہ قا ئم رہاتھااِس میںشک و شبہ کی گنجا ئش کی باریک لکیر ضرور پیدا ہوجا ئے گی لہذااَب اِس منظر اور پس میں یہ امریقینا ہما رے لئے قابل غور اور حل طلب موڑپر پہنچ کرضرور خصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ ہمیں فوری طور پر اپنے بالخصوص دوست ممالک چین اور روس کا اعتماد اور اعتبار بحال کرنے کے خاطر اپنی اصل حقیقت بیان کرنی ہی پڑے گی اور برکس اعلامیہ پر گول گھوما کر باتیں کرنے کی بجا ئے کم ازکم اپنے نئے پرا نے دوستوں چین اور روس کے سا منے سب کچھ سچ و حق کھول کر رکھ دینا ہی ہمارے حق میں بہتر ہوگا ورنہ ؟ آج اگر ہم نے ابھی اپنی اصل حقیقت اور ئیل پوزیشن واضح نہ کی تو پھر ہم اپنے پرا نے دوست چین اور نئے قریب آتے قربت بڑھا تے دوست روس کا اعتماد کھوکر اپنے دواچھے اور پکے دوستوں ، ہمدردوں اور حامیوں سے محروم ہوکر نہ صرف خطے میں بلکہ عالمی اور بین الاقوامی سطح پر بھی تنہا رہ جا ئیں گے ۔
کرنے کے مترادف ہے بہرکیف، اِس صورتِ حال میں ہمیں یہ بات ضرور تسلیم کرنی پڑے گی کہ ہندوستان اپنے مقصد میں ضرورکامیاب ہوگیاہے اور ہم خوش فہمیوں میں مبتلارہے کہ کوئی ہماراکچھ نہیںبگاڑ سکتاہے کیو نکہ ہندوستان کی کوئی نہیں سُنتا ہے مگر آج جب ہندوستان بیجنگ میں برکس اجلاس میں شامل ہوکر اپنے درست یا غلط موقف کی ہمارے دوستوں چین اور روس سے تا ئید کرانے میں کامیاب ہوگیاہے تو کیا پھر ایسے میں ہمیں اپنامحاسبہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ ہم سے یقینا کہیں نہ کہیں ایسی غلطیاں ضرور سرزد ہورہی ہیں جن کا فائدہ ہندوستان اُٹھارہاہے اور ہمارے دوستوں کو اپنا ہم خیال بنا کرہمیں نیچا دِکھا رہاہے۔
آج ہندوستا ن کی ہم پر کئے جا نے والے منفی پروپیگنڈو ں کی وجہ سے امریکا سمیت دنیا کے دیگر ممالک کی بھی اپنے گھر پاکستان پر ہونے والی اچھی بُری تنقیدوں کے تنا ظر میں اگر وفا قی ویزر خوا جہ آصف اپنا گھر ٹھیک کرنے کی بات پر قا ئم ہیں اور یہ اِسے ہر طرح کی دہشت گردی سے پاک ریاست بنا کر درست راہ پر گا مژن کر نے کے عزم کا علم بلند کئے حقیقی معنوں میں کچھ بہتر کرنے کا خوا ب لئے متحرک ہیں توپھرہر حال میں ہم سب کو اِن کا ساتھ دینا چا ہئے تا کہ دنیا کے سا منے ہمارا ایک مثبت اوراچھا میسج جا ئے کیو نکہ ہما رے لئے موجودہ منظر اور پس منظر میں اِس سے کچھ اچھا ہونا ممکن ہی نہیں ہوسکتا ہے۔