لیہ + کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) خواجہ فقیر محمد باروی سچے عاشق رسول اور اتحاد اہل سنت کے داعی تھے۔ آپ کی وفات سے اہل سنت کو بہت بڑا دھچکہ لگا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ شاہ اویس نورانی صدیقی نے اپنے تعزیتی ٹیلیفونک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ فقیر محمد باروی اس دور کے ولی تھے۔ جنہوں نے اپنی پوری زندگی اہل سنت کیلئے صرف کر دی۔ اور جنوبی پنجاب میں سینکڑوں مدارس اور مساجد تعمیر کروائیں۔
آپ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء برسوں پورا نہیں ہو سکے گا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے خواجہ فقیر محمد کے صاحبزادگان اور پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی۔