خواجہ عمران نذیر کا جوئیانوالہ میں جعلی ادوایات بنانے والی فیکٹری پر اچانک چھاپہ

MINISTER HEALTH

MINISTER HEALTH

شیخوپورہ (دانیال منصور سے) صوبائی وزیر صحت خو اجہ عمران نذیر کا جو ئیانوالہ میں جعلی ادوایات بنانے والی ڈرگ فارم فیکٹری پر اچانک چھاپہ۔ فیکٹر ی میں بننے والی جعلی ادوایات کا معائنہ کرتے ہو ئے فیکٹری مالک کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے اور گرفتار کرنے کا حکم ۔ اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی شبیر حسین بٹ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر جاوید احمد گو رائیہ ، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ساجد علی ساجد ، ڈرگ کنٹرولر عمران انور اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا پنجاب بھر میں جعلی ادوایات بنانے والوں کے خلاف سخت اورآہنی ہاتھوں سے نبٹنے کا عزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب ڈرگ ایکٹ کے تحت کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کا لائسنس نہیں دے سکتی ۔ پنجاب بھر میں بھر پور کریک ڈائون کیا جارہا ہے جس میں بہت سی ایسی جعلی فیکٹریوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور ان کے مالکان جیلوں میں قید ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ اس فیکٹری میں بنائی جانے والی تمام ادوایات کو مارکیٹ سے اٹھا لیا جائے گا اور انہوںنے فیکٹری کے خلاف کاروائی کرنے والی ٹیم کو شاباش بھی دی ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سارے عمل میں میڈیا کا احسن کردار ہے اور میں یقین رکھتا ہوںہمارا میڈیااور عوام دونوں کو اب شعور آگیا ہے اور وہ کسی بھی علاقے ،محلے، گلی میں ایسی کو ئی بھی جعل ساز فیکٹری ، کارخانہ کے بارے میں متعلقہ حکام کو بتانے میں ہرگز نہیں گھبراتے ہیں ۔ آخر میں صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ صوبہ بھر میں عطائی ڈاکٹروں اور حکیموں کے خلاف بھی سخت کا روائی عمل میں لائی جارہی ہے اور میں عوام اور میڈیا سے درخواست کروں گا کہ وہ اپنے علاقوں میں ان کالی بھیڑوں کے بارے میں حکومت کی مددفرمائیں تا کہ صوبہ میں عوام کو معیاری اور صحت مند انہ ادویات اور علاج معالجے کی سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔