کراچی (جیوڈیسک) میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کی دادرسی کے لئے خواجہ غریب نواز ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ خواجہ غریب نواز ویلفیئر ٹرسٹ خلق خدا کی خدمت کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ ویلفیئر کے رضاکاروں نے حالیہ بارش میں مال واسباب اور سائبان سے محروم۔
متاثرہ آبادیوں میں گھر گھر جاکر افطار سے قبل روزہ داروں کے لئے کھانا پہنچایا تاکہ متاثرہ لوگوں کو بنیادی ضرورت مہیا ہوسکے۔ خواجہ غریب نواز ویلفیئر ٹرسٹ بارش سے متاثرہ علاقوں کا باقاعدہ جائرہ لے رہی ہے اور ان کی ضروریات کے مطابق امداد پہنچانے کا بندوبست کررہی ہے۔