اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق کی قومی اسمبلی اور میاں نصیر احمد کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے این اے ایک سو پچیس لاہور سے ن لیگ کے ایم این اے خواجہ سعد رفیق کی قومی اسمبلی اور پی پی ایک سو پچپن سے میاں نصیر احمد کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی ہے۔ دونوں پارلیمنٹیرینز کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
الیکشن ٹربیونل نے عام انتخابات میں بے ضابطگیوں پر دونوں حلقوں میں دوبارہ الیکشن کا فیصلہ دیا تھا جس کے خلاف خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت عظمیٰ نے عام انتخابات میں بے ضابطگیوں پر این اے 125 لاہور اور پی پی 155 میں دوبارہ الیکشن کرانے کا ٹریبونل کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔