ریلوے کی نجکاری کی گئی تواستعفی دے دوں گا، خواجہ سعد رفیق

Khawaja Saad Rafiq

Khawaja Saad Rafiq

لاہور (جیوڈیسک) خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کی نجکاری کی ضرورت نہیں ہے۔ نجکاری کرنا ہے تو ماننا پڑے گا کہ ہم ناکام ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا ریلوے کا خسارہ کم کریں گے۔ خسارہ کم ہو گیا تو نجکاری کی ضرورت نہیں ہو گی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کی نجکاری کی گئی تو وہ استعفی دے دیں گے اور کوئی دوسری وزارت نہیں لیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ آئندہ برس شروع کر دیا جائے گا۔ لاہور میٹرو ٹرین کا منصوبہ بھی مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں کالا شاہ کاکو سے قصور تک ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔

خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ اب کوئی کالی، پیلی یا نیلی ٹرین نہیں ہو گی۔ صرف قائد اعظم کا منظور شدہ رنگ استعمال کیا جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چائنہ سے گیارہ ارب روپے کے انجنوں کی خریداری کا منصوبہ منسوخ کیا۔

سودے میں ناکارہ انجن شامل تھے۔ ماضی میں بھی ایسے انجنوں کا استعمال کیا گیا۔