کھڈیاں خاص (جیوڈیسک) مبینہ ڈکیتی مزاحمت پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دودھ فروش کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں سوڈیوالہ کا رہائشی دودھ فروش جاوید عرف جج گزشتہ رات گاؤں تارا گڑھ سے واپس گاؤں جا رہا تھا کہ سوڈیوالہ مائنز کے قریب مزاحمت پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیااور فرار ہو گئے۔
پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ورثا کے حوالے کردی جسے مقامی قبرستان سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔مقتول کی پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔