کھیرا انسانی جلد کو تازہ رکھنے، گردے کی پتھری کو توڑنے میں معاون

Khera

Khera

کھیرا ایک ہلکی اور جسم کو ترو تازہ رکھنے والی غذا ہے جس کے انسانی صحت کے لیے بے حد فوائد ہیں ۔ سر کے درد میں کمی:مختلف تھکا دینے والے کام کے بعد یا کسی بھی پریشانی کے باعث اکثر افراد سر کے درد کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی کوئی مسئلہ ہے تو آپ پریشان نہ ہوں اور فوری طور پر کھیرا کھائیے جس کے بعد آپ بڑی حد تک بہتری محسوس کریں گے۔

پتھری گھلانے کے لیے بہترین : کھیرے کا شماران قدرتی علاجوں میں ہوتا ہے جو کہ گردے اور مثانے میں موجود پتھریوں کو تحلیل کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ جب کہ کھیرا انسانی جسم کو اضافی یورک ایسڈ سے بھی نجات دینے میں مدد دیتا ہے۔

انسانی جلد کو تر و تازہ رکھنا : کاسمیٹکس کا سامان اور جلد کو نم کرنے والی کریمیں زیادہ تر کھیرے کے ذریعے تیار کی جاتی ہیں ، یہ جلد دوست معدنیات مثلا میگنیشیئم ، پوٹاشیئم اور سیلیکون سے بھرپور ہوتا ہے جو انسانی جلد کو صاف اور چمک دار رکھتے ہیں۔

سرطان کے خلاف مزاحمت : ریسرچ سے ثابت ہے کہ کھیرے میں ایسے 3 مرکبات شامل ہوتے ہیں جو کہ چھاتی ، مثانے کے غدود کا سرطان کے اثرات کو بہتکم کرتے ہیں۔

انسانی جسم کو مرطوب رکھنا : کھیرا 95 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے، اس لیے یہ موسم گرما میں بلند درجہ حرارت میں جسم کو مرطوب رکھنے والی بہترین غذاؤں میں سے ایک ہے جو ڈی ہائیڈریشن سے بھی بچا کر رکھتا ہے۔