اسلام آباد: الخدمت فائونڈیشن نے مواخات پروگرام کے نئے ماڈل کے تحت قائم کردہ نئی برانچ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص ،الخدمت مواخات پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹر جمشید علی خان اورالخدمت کے دیگر ذمہ داران سمیت مقامی سماجی شخصیات وسیم اسلم قریشی،احمد خان ترین ، کلیم احمداور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اِس موقع 30 افرادمیں 6 لاکھ روپے کے بلا سود قرض کے چیک بھی تقسیم کئے گئے۔
سید احسان اللہ وقاص نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب دکھی انسانیت کی خدمت مصروف عمل ہے۔الخدمت مواخات پروگرام کے تحت بلا سود قرض کی فراہمی کا مقصد ہنر مند افراد کے کاروبار میں وسعت اور اِن کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔
جمشید علی خان نے اِس موقع پر کہا کہ مواخات پروگرام کی بنیاد مواخات مدینہ کی طرز پر رکھی گئی ہے ۔اب تک الخدمت مواخات پروگرام کے تحت 10 کروڑ کی مدد سے 3500 افراد کو بلا سود قرض فراہم کیا جا چکا ہے۔