کھڈا مارکیٹ سے لیاری گینگ وار کے پانچ ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ اور منشیات

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پولیس نے لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں دو مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے 5 مبینہ ٹارگٹ کلر اور اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے۔ ملزمان سے اسلحہ، دستی بم اور منشیات بھی ملی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق بغدادی تھانے کی پولیس نے لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں دو مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔

گرفتار ٹارگٹ کلرز نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد افراد کو نشانہ بنانے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سجاد کھتری گروپ کے مختیار،جہانگیر اور رجب نامی ٹارگٹ کلرز شامل ہیں، جبکہ ملا نثار گروپ کے سرور اور اکبر نامی ٹارگٹ کلرز شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 3 دستی بم، 2 ایس ایم جی،3 نائن ایم ایم پستول اور تقریبا 3 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔