’’خوبصورت‘‘ کی ریلیز اور کامیابی کا انتظار کر رہا ہوں اس کے بعد ہی نئی فلم سائن کروں گا، فواد خان

Fawad Khan

Fawad Khan

ممبئی (جیوڈیسک) پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ والوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔ خوبصورت آئی نہیں ہے کہ ہر طرف ان کا چرچا ہے۔ خوبرو ہیرو کہتے ہیں کہ فی الحال وہ کوئی ایسی فلم کے اسٹار نہیں جس کی ہیروئن کرینہ کپور ہیں۔

فلم ’’خوبصورت‘‘ میں جہاں سونم کپور چھائی ہوئی ہیں وہیں ان کی جوڑی فواد خان سے کے ساتھ ہٹ سمجھی جارہی ہے۔ خبر گرم تھی کہ فواد خوبصورت کے بعد کرینہ کپور کے ساتھ بھی ایک مووی میں اداکاری کرنے والے ہیں۔

لیکن فواد خان نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں کوئی صادقت نہیں، فی الحال تو وہ خوبصورت کی کامیابی کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد کوئی نئی فلم سائن کریں گے۔