کھوکھراپار نمبر 1صوفی غلام نبی روڈ میلاد مصطفےٰ چوک پر سالانہ مرکزی محفل عید میلاد النبی صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے
Posted on March 29, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کھوکھراپار نمبر 1صوفی غلام نبی روڈ میلاد مصطفےٰ چوک پر سالانہ مرکزی محفل عید میلاد النبی صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ حضور صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کی اطاعت دراصل اللہ ہی کی اطاعت ہے حضور صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم مظہر کامل ہیں۔ جن لوگوں اور قوموں نے اللہ و رسول کی اطاعت کی ہے اللہ نے انہیں ہمیشہ کی زندگی عطاء کی ہے۔
والدین کی خدمت نفل عبادت سے افضل ہے۔ مولانا کامران قادری نے کہا کہ حضور صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کی سیرت ہمیں ماں باپ بیوی بچوں عزیز واقارب دوستوں رشتے داروں سے حسن سلوک کا درس دیتی ہے حسن اخلاق سے معاشرے کو سدھارا جاسکتا ہے حسن اخلاق سے معاشرے میں امن وسکون قائم ہو سکتا ہے بد خلوقی سے بے برکتی انارکی و انتشار پھلتا ہے اور معاشرے و گھروں کا امن و سکون ختم ہو جاتا ہے۔
محمد اظہر خان قادری نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر، میونسپل کمشنر Z.M.C ضلع ملیر ، پاکستان رینجرز، پولیس،K.E.S.C ، علماء و عوام اہلنست و دیگر تنظیمات و معاونین سے اظہار تشکر کیا۔ محفل میں مفتی سید اکبر الحق قادری ، مولانا مشتاق قادری ، قاضی محمد بلال قادری ، حافظ محمد حسان قادری،صاحبزدا غلام محمد نعیمی۔
مولانا عبد ستار سعیدی، مولانا راجا سید عبد الرحیم ، مولانا استادی غلام نعیمی ، مولانا عنایت اللہ ، مولانا عنایت اللہ گوھڑوی ، محمد طاہر شیخ ، توصیف الدین قریشی ، شہزاد قادری، ضیاء الدین قادری ، سمیت دیگر علماء اکرام ،سنی تنظیموں کے عہد یداران سمیت ہزاروںمرد و خواتین نے شرکت کی۔