کراچی (جیوڈیسک) کی دونوں رہنما ں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے سیاسی ہم آہنگی کو ہر سطح پر فروغ دینے کیلئے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔جس کیلئے وفاقی حکومت تمام صوبائی حکومتوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔
اورایسا سیاسی ماحول فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے جس سے عوام کے مسائل ہر سطح پر حل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو توانائی اور معاشی بحران کا سامنا ہے جسے فوکس اپروچ کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کو پاکستان کا سافٹ امیج دینا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کی توجہ پاکستان کی جانب راغب ہو سکے گی۔ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری پاکستان کے معاشی مسائل کا واحد حل ہے ۔اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت خرم دستگیر خان نے نجکاری کے حوالے سے وفاقی حکومت کی ترجیہات سے بھی گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔