لاہور (پ ر) ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع شیخ روحیل اصغر کے مرکزی دفتر داروغہ والا میں مسلم لیگی رہنماو نائب صدر مسلم لیگ (ن) لاہور خرم روحیل اصغر نے مسلم لیگ یوتھ وِنگ بلڈ ڈونرز PP-145 کے صدر چوہدری عزیر اظہر نے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور انہیں تنظیم کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی بارے بریفنگ دی۔
وفد میں نائب صدر عدنان علی ، ایڈیشنل سیکرٹری محمد علی ، جوائنٹ سیکرٹری حیدر علی ، ، سینئر نائب صدر حافظ احمد مصطفی اور نائب صدر عمر شہزاد ، میاں عاطف غفار، رانا محبوب عالم اور میڈیا کوآرڈینیٹر NA-124 محمد مشتاق شامل تھے۔ خرم روحیل اصغر نے تنظیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا دکھی انسانیت کی خدمت ایک ایسا کام ہے جس سے دنیا اور آخرت میں سر خروئی ملتی ہے۔
انسانی جان بچانے کے لیے خون کا عطیہ دینا ایک عظیم کام ہے کہ اسلام کہتا ہے کہ جس نے ایک جان بچائی گو یا اس نے پوری انسانیت کو بچا لیا تو ایسے نوجوان جو بغیر کسی صلے اور شائش کی تمنا کے صرف خدمت کے جذبے سے کام کر رہے ہیں ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے یوتھ وِنگ بلڈ ڈونرز کے صدر چوہدری عزیر اظہر نے خرم روحیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ کی حوصلہ افزائی نے ہمیں ایک نیا عزم بخشا ہے اور ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ بلڈ ڈونرز کا ہر ممبر مزید لگن اور جذبے سے کام کرے گا۔