وتھ فیسٹول کمیٹی کا اجلاس ضلعی چیئر مین سپورٹس کمیٹی راجہ خرم شہزاد عمر کی زیر صدارت کمیٹی روم میں منعقد ہوا
Posted on January 6, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
جھنگ : یوتھ فیسٹول کمیٹی کا اجلاس ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر/ ضلعی چیئر مین سپورٹس کمیٹی راجہ خرم شہزاد عمر کی زیر صدارت کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی ہارون رشید ،ڈی او سی خالد راجو،ڈی ایس او طاہر ملک،ڈی ایم او اعجاز زبیر بھولر،اے سی عبدالقادر شاہ،ڈی او پلاننگ مہر طارق لک،اے ڈی ایل جی مہر ابرار عادل،ڈی او انٹر پرائزز شہزاد خلیل،ٹی ایم او جھنگ شاہد اقبال اور ٹی ایس او مہر الطاف حسین نے شرکت کی۔ڈی سی او نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے پنجاب یوتھ فیسٹول 2014ء کااصل مقصد نوجوانوں میں مقابلے کا رجحان پیدا کر کے ان کے اندر چھپی ہوئی صلاحتیوں کو اجاگر کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ صحت مند معاشرہ کے قیام کیلئے کھیلیں اہم کردار ادا کرتی ہیں لہٰذا ہماری نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ منفی سرگرمیوں سے دور رہنے کیلئے کھیل کے میدان آباد کریں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹول فیزii(یوسی) سطح کے مقابلہ جات کے شاندار انعقادکیلئے کھیلوں میں حصہ لینے والے نوجوانوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔انہوںنے فیز IIیوسی سطح کے مقابلہ جات کے بہترین انعقاد کیلئے محکمہ سپورٹس کی طرف سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید فعال بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ فیزIIکے مقابلہ جات کے بارے نوجوان کھلاڑیوں میں آگہی پیدا کرنے کیلئے پبلک مقامات اور اہم جگہوںپر سائن بورڈ و فلیکس بورڈ آویزں کر کے تشہیر کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کھیلوں کے مقابلہ جات میں حصہ لیکراپنے اندر چھپے ہوئے جوہر میں نکھار پیدا کرکے علاقے کا نام روشن کر سکیں۔
وتھ فیسٹو ل کمیٹی کا اجلاس ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر/ ضلعی چیئر مین سپورٹس کمیٹی راجہ
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com