Mehfil e Milad Khursheed Govt. Girls College Karachi
کراچی (اسٹاف رپورٹر) خورشید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ فیصل کالونی میں محفل میلاد ۖ کی روح پرور تقریب کا انعقاد ہوا جس میں طالبات نے بارگاہ رسالت مآب میں گلہائے عقیدت پیش کرکے محفل کو چارچاند لگا دیئے محفل میں سابق پرنسپل پروفیسر خورشید بانو ،پرنسپل پروفیسر ناہید بھٹو ،پروفیسر نسرین ،پروفیسر درخشاں ، پروفیسر جاوداں ،پروفیسر ناصرہ اور دیگر نے شرکت کی محفل کو میڈیم خوشنود ہ نے ترتیب دیا جبکہ منتظمین محفل میڈم ثوبیہ اور میڈیم مریم تھیں ۔طالبات نے نعتیہ کلام پیش کرتے ہوئے اپنی خوش الحانی سے حاضرین محفل کے کانوں میں رس گھول دیا محفل میں آپۖ کی شان اور مرتبے کا خاص خیال رکھا گیا۔
اس سحر افروز ماحول میں شرکاء نہایت مسحور کن کیفیت میں ڈوبے ہوئے تھے طالبات نے پرہیز گاری قرب الہی کا بہترین ذریعہ اور سفر معراج اور قیمتی انعامات جیسے موضوعات پر لب کشائی کرتے ہوئے کہاکہ آج کا انسان بے راہ روی کا شکار ہے،کسی انسان کا دل دکھا نا پوری انسانیت کا دل دکھا نے کے مترادف ہے طالبات نے اپنے خطابات میں مزید کہاکہ اپنے نفس کو خواہشات سے روکنے کا نام ہی پرہیز گاری ہے اورایسے لوگوں کا ٹھکانہ جنت ہے محفل کے اختتام پر میڈم خوشنودہ نے نہایت جذباتی اور پر درد آواز میں دعائیہ کلام ادا کئے۔