خورشید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ فیصل کالونی میں محفل میلاد کا انعقاد

کراچی: خورشید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام محفل میلاد کی پرنور محافل کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ کرام اور طالبات نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت اور درود و سلام پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل خورشید کورنمنٹ گرلز کالج پروفیسر دلنواز تبسم نے کہا کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وہ وسلم ہمارا اثاثہ ہے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرکے ہم اپنی زندگی کو سدھار کر مثالی معاشرے میں ڈھال سکتے ہیں۔

تقریب میں بطور مہمان خصوصی سابق پرنسپل ڈاکٹر خورشید بانو اور پروفیسر درخشاں نے شرکت کی جنہوں نے شایان شان اور پر نور محفل کے انعقاد پر منتظمین محفل پروفیسر خوشنودہ اور کنول کو مبارکباد پیش کی اور طالبات کے دینی ذوق کو سراہا اس موقع پر اساتذہ کرام اور طالبات کی جانب سے تقریب میں شریک مہمانوں میں پھولوں کے گجرے اور بطور تحفہ پنج سورة پیش کئے گئے۔