خورشید شاہ کے خلاف انتخابی عذرداری کیس میں سیکریٹری قومی اسمبلی کے ذریعے نوٹس جاری

Khursheed Shah

Khursheed Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے این اے 199 سکھرکے انتخابی نتائج کے خلاف عذرداری میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو سیکریٹری قومی اسمبلی کے ذریعے نوٹس جاری کر دیا۔ ناکام امیدوار فنکشنل لیگ کے عنایت اللہ نے دھاندلی کا الزام لگا کر نتائج چیلنج کیے تھے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل بینچ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

کامیاب امیدوار خورشید شاہ کو نوٹس وصول نہ ہونے کے باعث عدالت نے انھیں دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ عام طریقہ کارکے علاوہ سیکریٹری قومی اسمبلی کے ذریعے نوٹس وصول کیا جائے،کیس کی مزید سماعت 8 مئی کو ہو گی۔