خورشید شاہ شاتم رسول کے زمرے میں آتے ہیں، احمد رضا قصوری

Ahmed Raza Kasuri

Ahmed Raza Kasuri

کراچی (جیوڈیسک) سینئر قانون داں اور آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری کا کہنا ہےکہ مہاجر لفظ کوگالی کہنے سے اپوزیشنلیڈر خورشید شاہ شاتم رسول اور منکرین قرآن کے زمرے میں آتے ہیں
ان کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ایئر پورٹ پر گفتگو میں کیا،احمد رضا قصوری نے کہا کہ لفظ مہاجرکو گالی کہنے سے پورے پاکستان کی دل آزاری ہوئی ہے جس پر ہم سول سوسائٹی کے نمائندے ہونے کے ناتے خورشید شاہ کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ انبیا نے بھی ہجر ت کی تھی، خورشید شاہ کا بیان شاتم رسول اور منکر قرآن کے زمرے میں آتا ہے، احمد رضا قصوری نے کہا کہ آئین کے اس پر آئین کے آرٹیکل 295 سی کے تحت مقدمہ بنتا ہے۔

اور اس کی سزا موت ہے۔ اس موقع پر ، ایم کیو ایم خیبر پختون خواہ کے صدر بیرسٹر سیف اللہ خان نے کہا کہ خورشید شاہ کے اس بیان سے صرف مہاجر ہی نہیں بلکہ پوری قوم کی دل آزاری ہوئی ہے،اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما رئوف صدیقی،بیرسٹرفروغ نسیم اور دیگر بھی موجود تھے۔