اسلام آباد (جیوڈیسک) خورشید شاہ کی زیرصدارت اے این پی اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے، اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کیلئے مشترکا حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کے لیے اپوزیشن کی حکمت عملی طے کی جائے گی جبکہ ملک میں جاری دہشت گردی، فرقہ واریت، مہنگائی اور توانائی بحران پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔