کراچی (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے تمام حلقوں میں دوبارہ گنتی کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو تمام حلقوں میں ری کاؤنٹنگ پر کوئی اعتراض نہیں۔
انہوں نے پہلے اپنی ری کاؤنٹنگ تجویز کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کے حلقوں میں دوبارہ گنتی کرائی جائے۔ دوبارہ گنتی کیلئے سب سے پہلے میرا حلقہ کھولا جائے۔ مسلم لیگ ن کے حلقے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے رہنما چیک کریں۔
پی ٹی آئی کے حلقوں میں ری کاؤنٹنگ مسلم لیگ ن اور پی پی رہنماؤں کی موجودگی میں کی جائے۔ پیپلز پارٹی کے حلقے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی موجودگی میں چیک کرائیں اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پیپلز پارٹی ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
اطلاعات ہیں کہ مسلم لیگ ن کے وزراء نے مشرف کے حوالے سے کمٹمنٹ کی ہے جس کے مطابق مشرف پر چارج شیٹ کے بعد انہیں جانے دیا جائے گا۔ ایسی کمٹمنٹ کیوں کی گئی اور کسی سے مشاورت کیوں نہیں کی گئی؟۔