اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے قومی اسمبلی میں سید خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو دائمی کنفیوژن کا شکار ہوں ان کی کنفیوژن کوئی بھی دور نہیں کر سکتا۔
یہ حیران کن بات ہے کہ خورشید شاہ صاحب نے داخلی سلامتی پالیسی کا مسودہ پڑھے اور سمجھے بغیر ہی اس پر تبصرہ شروع کر دیا۔
ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ کنفیوژن کا شکار وہ پارٹیاں ہیں جن کے لیڈر اسمبلی میں کچھ اور فیس بک، ٹویٹر پر کچھ اور اعلانات کرتے پھرتے ہیں۔ جن کے دور میں ملک پر حملے ہوئے۔
ہزاروں لوگ دہشت گردی کا نشانہ بنے۔ ملک غیر محفوظ سے غیر محفوظ تر بنتا گیا اور اس کے ردعمل میں انہوں نے چھینک تک نہیں ماری بلکہ ہر کارروائی کے بعد خاموشی اختیار کی۔ چودھری نثار نے کہا کہ آج وہ لیڈر کس منہ سے بلاجواز تنقید کر رہے ہیں۔ جن کے پاس کہنے کو کوئی ٹھوس بات نہ ہو وہ اسی قسم کی تقاریر پر اکتفا کرتے ہیں۔
خورشید شاہ نے داخلی سلامتی پالیسی پڑھے بغیر تبصرہ کر دیا: وزیر داخلہ
Posted on February 27, 2014 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Shortlink:
Chaudhry Nisar
اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے قومی اسمبلی میں سید خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو دائمی کنفیوژن کا شکار ہوں ان کی کنفیوژن کوئی بھی دور نہیں کر سکتا۔
یہ حیران کن بات ہے کہ خورشید شاہ صاحب نے داخلی سلامتی پالیسی کا مسودہ پڑھے اور سمجھے بغیر ہی اس پر تبصرہ شروع کر دیا۔
ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ کنفیوژن کا شکار وہ پارٹیاں ہیں جن کے لیڈر اسمبلی میں کچھ اور فیس بک، ٹویٹر پر کچھ اور اعلانات کرتے پھرتے ہیں۔ جن کے دور میں ملک پر حملے ہوئے۔
ہزاروں لوگ دہشت گردی کا نشانہ بنے۔ ملک غیر محفوظ سے غیر محفوظ تر بنتا گیا اور اس کے ردعمل میں انہوں نے چھینک تک نہیں ماری بلکہ ہر کارروائی کے بعد خاموشی اختیار کی۔ چودھری نثار نے کہا کہ آج وہ لیڈر کس منہ سے بلاجواز تنقید کر رہے ہیں۔ جن کے پاس کہنے کو کوئی ٹھوس بات نہ ہو وہ اسی قسم کی تقاریر پر اکتفا کرتے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com