کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ خورشید شاہ نے لفظ ’’مہاجر‘‘ سے متعلق جو کچھ کہا تھا اس پر انہوں نے معذرت کرلی ہے لہذا ہم مسائل کو الجھانا نہیں بلکہ افہام وتفہیم سے سلجھانا چاہتے ہیں۔
کراچی اور حیدر آباد میں ٹیلی فونک پریس کانفرنس کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے لفظ ’’مہاجر‘‘ سے متعلق جو کچھ کہا تھا اس پر انہوں نے معذرت کرلی ہے لہذا میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران اور کارکنان سے کہتا ہوں۔
کہ یہ ایک حساس اور سنگین موضوع ہے اس لئے اس سے جتنا دور رہا جائے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسائل کو الجھانا نہیں بلکہ افہام وتفہیم سے سلجھانا چاہتے ہیں جبکہ خورشید شاہ سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنی بات پر اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑا کر معافی مانگیں۔