اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے میں بھگدڑ سے ہلاکتوں کی دو ہفتوں میں تحقیقات مکمل کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ واضح ہونا چاہیے سانحہ کی ذمہ داری جلسہ انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے یا ضلعی انتظامیہ پر۔ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی گزارشات ا ور چیف الیکشن کمشنر کے تقرر میں تاخیر کی وجوہات سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔