خورشید شاہ نے بلدیاتی انتخابات کی مخالفت کر دی

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بلدیاتی انتخابات کی مخالفت کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ پرنٹنگ پریس کے بیلٹ پیپرز تسلیم نہیں کریں گے۔

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جلد بازی میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا۔ صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات جھرلو پھیر دیں گی، بلدیاتی انتخابات سیاسی مسئلہ ہے اس کے بارے میں کوئی اور فیصلے نہ کرے۔ یہ معاملہ سیاسی جماعتوں پر چھوڑ دیا جائے ایسا کیا گیا تو ملک کا بیڑہ غرق ہو جائے گا۔

الیکشن کمیشن پر پہلے ہی دھبہ ہے اس طرح بلدیاتی الیکشن کروائے تو انتخابی نظام تباہ ہو جائے گا۔ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے بھی خورشید شاہ کے موقف کی حمایت کر دی۔