ایک اور این آر ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے، خورشید شاہ

Khursheed Shah

Khursheed Shah

لاہور (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید نے کہا کہ ایک اور این آر ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ساری قوم دیکھ رہی ہے کہ سعودی عرب کے دروازے پر پھر سے دستک کیوں دی جا رہی ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے آج تحریک انصاف کے رہنما صمصام بخاری کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انھیں حکومتی شخصیات کے سعودی عرب جانے پر تشویش ہے، انھیں ایک اور این آر او ہوتا نظر آ رہا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پہلا این آر او جمہوریت بچانے لیکن اب کسی خاندان کو بچانے کے لیے ہو رہا ہے۔ سیاستدانوں کو غیروں کے دم پر نہیں، اپنے فیصلے خود کرنے چاہیں۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نواز شریف لاڈلے ہیں جو کھیلنے کو چاند مانگتے ہیں۔

وزیر ریلوے کے بیان پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعد رفیق کے بیان میں کوئی بڑی بات نہیں تھی جس پر آئی ایس پی آر کا فوری ردعمل آتا۔ خورشید نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت سے دوری نہیں چاہتے۔ سیاسی طاقت میں انتقام نہیں ہونا چاہیے، دھرنا سب کا سیاسی حق ہے۔