اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر سے چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کی مذمت آئی مگر چوہدری نثار علی خان نے مذمت کا ایک لفظ بھی نہیں کہا۔
پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت پر رونے والے کو کیا ابھی تک اس کا افسوس ہے جو چارسدہ سانحے پر مذمت کا ایک لفظ بھی نہیں کہا۔
چوہدری نثار پر انگلیوں کا اٹھنا نواز شریف پر انگلیوں کا اٹھنا ہے ، نواز شریف کو چاہیے کہ وہ اپنا وزیر داخلہ بدلیں۔