Khurshid, Girls College Shah Faisal Colony Students Compared Urdu English Discussion
کراچی (اسٹاف رپورٹر) خورشید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام جاری ہفتہ طالبات کے سلسلے میں مقابلہ اردو اور انگریزی مباحثے کا انعقاد کیا گیا جس میں خورشید گرلز کالج کے علاوہ کراچی کے دیگر کالجوں کی طالبات نے حصہ لیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی محمود غزنوی ،جبکہ صدارت کالج پرنسپل پروفیسر ناہید بھٹو نے انجام دی ،اردو مباحثہ کی ججز کے فرائض پروفیسر درخشان ،سیما رضا ،پروفیسر ممتاز کاظمی تھیں جبکہ انگریزی مباحثہ کی ججز شبانہ پرویز ،پروفیسر حناء صدف کاظمی تھیں اس موقع پر تقریب کی منتظم پروفیسر ساجدہ تبسم ،پروفیسر نیلم مشتاق بھی موجود تھیں۔
جبکہ نظامت کے فرائض میڈم ثمینہ اور میڈم شبانہ نے طالبات جویریہ ملک اور ماہ نور کے ہمراہ انجام دیئے زیر بحث موضوع “انٹر نیٹ کتابوں کا نعم البدل “تھا جس پر طالبات نے اپنے مقالہ پیش کیا ۔مقابلہ مباحثہ اردو میں گورنمنٹ کالج فار وومن کورنگی نمبر4کی ابیہہ زیدی نے اول ،دہلہ کالج کریم آباد فار بوائز کے فائز نے دوئم اور گورنمنٹ کالج فار ویمن کورنگی کی صباء عارف نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ انگریزی مباحثہ میں گرین بیلٹ کالج محمود آباد کی رتھ رئوف اول ،کورنگی گرلز کالج کی انمول فاطمہ دوئم اور محمود آباد گرین بیلٹ کالج کی انیقہ فیاض سوئم پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی محمودغزنوی نے پرنسپل پروفیسر ناہید بھٹو کے ہمراہ مقابلہ مباحثہ میں کامیاب طالبات میں انعامات تقسیم کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمود غزنوی نے کہاکہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ صحت مند غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد سے طلباء و طالبات کی ذہنی نشو وونما فروغ پاتی ہے انہوں نے شاندار تقریب کے انعقاد پر خورشید گرلز کالج کی پرنسپل اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔ جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر