لاہور (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کاکہنا ہے کہ سید خورشید شاہ کا رویہ شرمناک اور توہین آمیز تھا ، سید ہونے کی لاج رکھیں۔عمران خان غل غپاڑہ کرسکتے ہیں ، دمادم مست قلندر نہیں۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کراچی فائرنگ کے واقعے میں کچھ لوگ گرفتار ہیں،ان سے تفتیش ہو رہی ہے ، پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین ادارے کوتباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔
وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں کریں گے، اسے بس حکومتی کنٹرول سے نکال رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کےرویے سے سازش اور شرارت چھلکتی ہے،،عمران خان غل غپاڑہ کرسکتے ہیں ، دمادم مست قلندر نہیں ۔