خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق رول 108 کے تحت اختیار اسپیکر قومی اسمبلی کا ہے، عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کو کوئی ہدایت جاری نہیں کر سکتی، عدالتی مداخلت سے پارلیمنٹ کی بے توقیری ہو گی اسی لیے آئین نے روکا ہے۔