خوشاب، شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 3 افرادزخمی

Firing

Firing

خوشاب (جیوڈیسک) شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ نواحی علاقہ پوٹھے والا کے اورنگ زیب کی بارات نواحی علاقہ کنڈ میں پہنچی تو دولہا کے دوستوں عمر دراز ، توقیر اور اشفاق نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر غلام علی ، فضل الٰہی اور حسنین شدید زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ مقامی پولیس نے دولہا، اسکے باپ محمد نواز ، عمردراز، توقیراور اشفاق کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔