خوشاب : پولیس کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہلاک

Police

Police

خوشاب (جیوڈیسک) پولیس ترجمان کے مطابق دہشت گرد رمضان المبارک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر یونس ہلاک ہو گیا جبکہ اسکے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ کے علاوہ خودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئی ہے۔ ہلاک دہشت گرد یونس پولیس اہلکار کے قتل میں بھی ملوث تھا۔