جیکب آباد (جیوڈیسک) خوشحال خان ایکسپریس دھماکے کا ماسٹر مائنڈ سندھ پنجاب سرحد سے گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی جیکب آباد فاروق جمالی کے مطابق اطلاع ملنے پر سندھ پنجاب سرحد پر آرڈی 144 کے مقام سے دھماکے کے ماسٹر مائنڈ زاہد حسین ہجوانی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جسے تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اتوار کے روز کشمور کے علاقے تنگوانی کے قریب خوشحال خان ایکسپریس کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 6 افرادجاں بحق ہوئے تھے۔