خضدار: چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 لیویز اہلکار جاں بحق

Khuzdar

Khuzdar

خضدار (جیوڈیسک) خضدار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو لیویز اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق نال روڈ پر واقع صمد چیک پوسٹ پر انامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجے میں دو لیویز اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعد لیویز کے اعلی حکام موقع پر پہنچ گئے جبکہ حملہ آوار وں کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کردی گئی ہے۔