خضدار (جیوڈیسک) خضدار میں 2 مسافر بسوں کے درمیان تصادم سے کئی مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
لیویزذرائع کے مطابق حادثہ خضدار میں قومی شاہراہ پر سنی کے مقام پر پیش آیا۔ خضدار سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ سامنے سے آنیوالی ایک اور مسافر کوچ سے جا ٹکرائی۔
حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 سے زائد مسافرزخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔