کوئٹہ (جیوڈیسک) حکومت بلوچستان نے خضدارسے 13 لاشیں ملنے کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے عدالتی انکوائری کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس نور محمد مسکانزئی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ مقرر ہونگے۔
عدالتی کمیٹی ایک ماہ میں تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گی، بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے توتک سے گذشتہ دنوں اجتماعی قبر سے 13 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔