خضدار : فائرنگ کے مختلف واقعات ٹیچر اور لیویز اہلکار سمیت 4 افراد ہلاک

Khuzdar

Khuzdar

خضدار (جیوڈیسک) خضدار میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں اسکول ٹیچر اور لیویز اہلکار سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔ تحصیل زہری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی اسکول ٹیچر ہلاک ہوا۔

کھنڈ روڈ پر موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی جس سے موٹر سائیکل سوار لیویز حوالدار محمد ایوب شدید زخمی ہو گیا تاہم اس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے، بعد میں لیویز اہلکار بھی ازخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔