بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں حالات تیسرے روز بھی کشیدہ ہیں۔ کاکا ہیراور کاہالہ کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کاکا ہیر اور کاہالہ کے مقامات پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر کوچوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین مسافر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز اور مقامی انتظامیہ کی کوششوں سے کوئٹہ کراچی شاہراہ چو بیس گھنٹے بعد ٹریفک کے لئے بحال کر دی گئی ہے۔ تاہم علاقے میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔