اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے خضدار اجتماعی قبر کیس میں اٹارنی جنرل سلمان بٹ کو طلب کر لیا۔ جسٹس جواد خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ بلوچستان میں بدامنی سے متعلق پچانوے سماعتیں ہو چکیں، حالات وہی ہیں۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے خضدار اجتماعی قبر کیس میں عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نصراللہ بلوچ کو سیکیورٹی دے دی گئی ہے۔
جسٹس جواد خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ سیکیورٹی دیکر کوئی احسان نہیں کیا ، انہوں نے انسانی حقوق کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ نصراللہ بلوچ کو تحریک بحالی امن نامی تنظیم دھمکیاں دے رہی تھی۔
بلوچستان میں بدامنی سے متعلق پچانوے سماعتیں ہو چکیں حالات وہی ہیں، عدالت نے اٹارنی جنرل سلمان بٹ کو طلب کر لیا۔