خضدار میں امن ریلی ، شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

Khuzdar

Khuzdar

خضدار (جیوڈیسک) خضدار میں شہریوں کی بڑی تعداد نے امن ریلی نکالی، ریلی میں تمام مکتبہ فکرکے افرادنے شرکت کی۔ امن ریلی میونسپل کا رپوریشن سے نکالی گئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ڈپٹی کمشنر خضدار کی رہائش گاہ پر پہنچی۔

ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پرامن کے حق میں نعرے درج تھے۔ مقررین نے کہا کہ یہ ریلی کسی سیاسی جماعت یا تنظیم کے خلاف نہیں۔

خضدار گذشتہ کئی سالوں سے بے امنی کا شکار رہا ہے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے تھے۔ اب امن بحال ہو رہا ہے اسی لیے پْرامن شہریوں نے اظہار یکجہتی کیلئے اس ریلی کا انعقاد کیا ہے۔