خضدار(جیوڈیسک)خضدار میں ثنا اللہ زہری کے قافلے پر بم حملہ سے بیٹے، بھائی اور بھتیجے سمیت 4 افراد جاں بحق اور20 زخمی ہوگئے ۔دنیا نیوز کے مطابق صوبائی صدر مسلم لیگ ن نواب ثنا اللہ زہری کے قافلے پر قلات کے علاقے انجیرہ میں اس وقت بم حملہ کیا گیا۔
جب قافلہ گھٹ پل کے مقام سے گذر رہا تھا۔ ثنا اللہ زہری الیکشن مہم پر تھے اور اپنے انتخابی حلقے سے واپس آرہے تھے۔ لیویز ذرائع کے مطابق ثنا اللہ زہری حملے میں محفوظ رہیتاہم قاتلانہ حملے میں ان کا بیٹا، بھائی ، بھتیجا اور گارڈ جاں بحق ہوگئے اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔