خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 2 افراد جاں بحق،15 زخمی

Khuzdar Blast

Khuzdar Blast

خضدار (جیوڈیسک) جناح روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

خضدار کے جناح روڈ پر اللہ والا چوک کے قریب اس وقت دھماکا ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں گزررہی تھیں۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز شہر بھر میں سنی گئی، دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے زخمیوں میں سے 10 ایف سی اہلکار ہیں جن میں سے 6 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں 15 دکانوں، 4 موٹرسائیکلوں اور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان شدید نقصان پہنچا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔