اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وز یرخواجہ سعد رفیق کے طاہر القادری سے مذاکرات ختم ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق طاہرالقادری سے کنٹینر میں ہونے والی ملاقات میں سعد رفیق نے حکومتی تجاویز پہنچائیں۔
وزیراعظم نے طاہر القادری کو پیغام بھیجا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمے داروں کیخلاف مقدمات درج کرنے کو تیار ہیں۔ طاہر القادری سے ملاقات کے بعد سعد رفیق نے مختصر گفتگو کرتے ہو ئے کہا۔
کہ مسائل کا حل بات چیت سے ہی نکلے گا ، پاکستان عوامی تحریک کے راہنما رحیق عباسی نے اس موقع پر کہا ہمارے مطالبات کم ہوئے ہیں نہ ان میں تبدیلی آئی ہے۔