خیبرایجنسی،دہشت گردی کا خدشہ،این اے 45 ، 46 میں سکیورٹی ہائی الرٹ

Khyber Agencies

Khyber Agencies

خیبرایجنسی(جیوڈیسک)خیبرایجنسی حلقہ این اے 45 اور46 میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج شام پاک افغان بارڈر طورخم بھی سیل کر دیا جائے گا۔خیبر ایجنسی حلقہ این اے 45 اور46 میں پولنگ سٹیشن اور دیگر اونچے مقامات پر سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچ سکیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق آج شام سے پاک افغان سرحد طورخم کو بھی سیل کر دیا جائے گا اور نیٹو سپلائی بھی معطل ہو گی۔ریٹرننگ آفیسر جہانگیر اعظم وزیر کے مطابق شفاف اور پر امن انتحابات اولین ترجیح ہیں۔حلقہ این اے 45 میں کل122 پولنگ سٹیشن میں 46 حساس قرار دیئے گئے ہیں جبکہ حلقہ این اے 46 باڑہ میں 58 کے 58 پولنگ سٹیشن حساس قرار دئیے گئے ہیں۔